طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم مسافر کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی خودکشی کرنے کے بارے میں کچھ بتایا گیا
ایوی ایشن رپورٹر
لندن: بینکاک سے لندن آنے والی پرواز کے دوران مسافر نے خود کشی کی کوشش کی جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ جہاز کے باتھ روم میں خودکشی کی کوشش میں زخمی ہونے والے مسافر کی جان طیارے میں موجود ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کرکے بچائی۔طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم مسافر کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی خودکشی کرنے کی وجہ کے بارے میں کچھ بتایا گیا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔ایوا ایئر لائن کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی واقعے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب دیا۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور