نواز شریف کی سعودی عرب روانگی اور پھر لندن واپسی کا جلد امکان،عید الفطرسعودی عرب میں مناییں گے،ذرایع

ان کی سعودی عرب روانگی اور وہاں سے لندن آمد میں تاخیر سینیٹ جنرل الیکشن اور حسن نواز کے سسر کی بیماری کے باعث ہو رہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاسکتی ہیں
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لندن:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نواز شریف کی سعودی عرب روانگی اور پھر لندن واپسی کا جلد امکان ہے ۔لندن میں نواز شریف فیملی سے قربت رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کے لیے تاحال کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ ان کی سعودی عرب روانگی اور وہاں سے لندن آمد میں تاخیر سینیٹ جنرل الیکشن اور حسن نواز کے سسر کی بیماری کے باعث ہو رہی ہے۔لندن میں نواز شریف فیملی سے قربت رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ اس دوران ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کا امکان ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نواز شریف سعودی عرب ہی میں ہوں گے، جس کے بعد ان کے سعودی عرب سے لندن آمد کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں