روزہ صرف کھانے پینے سے پرہیز کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں صبر اور شکر سکھاتا ہے،نو مسلم مارٹینا
نواءے وقت مذہبی رپورٹر
میونخ /دبئی: دو ماہ قبل اسلام قبول کرکے مارٹینا اوبرہولزنر سے اپنا نام مریم رکھنے والی جرمنی کی 26 سالہ خاتون اپنا پہلا رمضان دبئی میں منا رہی ہیں۔دبئی میں مقیم نو مسلم جرمن خاتون مریم رمضان کی بابرکت سعادتوں میں اپنی مادری زبان میں قرآن پڑھ رہی ہیں اور اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ حجاب کرتی ہیں اور روزے بھی رکھ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں مریم نے پیغام دیا کہ رمضان المبارک صرف کھانے پینے سے پرہیز کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں صبر اور شکر سکھاتا ہے۔ایک مارکیٹنگ ادارے میں کام کرنے والی نومسلم مریم کا اسلام سے پہلا تعارف اس وقت ہوا جب وہ صرف 14 سال کی تھیں اور میونخ کی ایک مسجد میں اپنے دوستوں کی دعوت پر گئی تھیں۔مسجد میں تمام لوگوں نے جس پرتپاک اور خوش اخلاقی سے ان کا اسقتبال کیا وہ حیران کن تھا اور پھر انھوں نے ایسے مذہب کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جس کے پیروکار اتنے بااخلاق اور مہمان نواز ہیں۔جیسے جیسے اسلام سے متعلق حقائق سامنے آتے گئے وہ عیسائی ہونے کے باجود اسلام کی جانب متوجہ ہوتی رہیں اور بالآخر جنوری 2024 میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر میں امام کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے