غزہ ’دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل‘ سے ’کھلے قبرستان‘ میں تبدیل ہوگیا ہے، یورپی یونین

’اسرائیل غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال کر قحط کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، سربراہ خارجہ پالیسی جوزپ بوریل
نواءے وقت سٹاف رپورٹر
برسلز:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ کو ’دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل‘ سے دنیا کے سب سے بڑے ’کھلے قبرستان‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے غزہ کی پٹی میں حالات کا موازنہ کرتے ہوئے اسے ’کُھلی جیل‘ قرار دیا تھا۔ جوزپ بوریل نے پیر برسلز میں یورپی یونین کے وزراء کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے پہلے غزہ سب سے بڑی کھلی جیل تھی، آج یہ سب سے بڑا کھلا ہوا قبرستان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قبرستان میں ہزاروں فلسطینیوں اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو دفن کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں