کورٹ رپورٹرنواءے وقت
اسلام آباد:پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عدالتی دستاویزات میں اعتراف کیا ہے کہ اسے وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بند کرنے کا حکم دیا تھا۔پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کا اس وقت پانچواں ہفتہ جاری ہے۔ ملک کی نومنتخب حکومت امریکی ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سنسرشپ کے حوالے سے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کرتی رہی ہے۔
