ہسپتال کے عملے کی کیٹ مڈلٹن کے نجی میڈیکل ریکارڈ کو دیکھنے کی کوشش

لندن کلینک موجود عملے کے تین ارکان نے مبینہ طور پربرطانوی شہزادی کی میڈیکل فائلوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کیی حربے استعمال کیے
رایل ایڈیٹر
لندن:برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسپتال کے عملے نے ان کے نجی میڈیکل ریکارڈ کو دیکھنے کی کوشش کی ہے۔لندن میں واقع کلینک جہاں پرنسس آف ویلز اپنی سرجری کے لیے داخل تھیں، وہاں موجود عملے کے تین ارکان نے مبینہ طور پر کیٹ کی میڈیکل فائلوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پرائیویٹ اسپتال میں پیٹ کی سرجری کروائی تھی۔ تاہم اب تین ملازمین کو شہزادی کے ڈیٹا کی ممکنہ خلاف ورزی کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا ہے۔یہ بات ابھی واضح نہیں ہے آیا کہ کنگ چارلس کے طبی ڈیٹا تک بھی رسائی کی کوشش کی گئی ہے یا نہیں، چارلس نے بھی اس سال کے شروع میں اپنے پروسٹیٹ کینسر کا علاج اسی اسپتال سے کرایا تھا۔لندن کلینک کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ مذکورہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد تمام تر تفتیشی، ریگولیٹری اور تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں