مولانا عبدالعزیز، اہلیہ کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج

سٹاف رپورٹر نواءے وقت
اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے سیکٹر جی سکس میں واقع لال مسجد انتظامیہ کے نمائندے مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے خلاف ریاست مخالف تقاریر پردہشت گردی کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے فجر کی نماز کے بعد پاکستانی فوج کو اپنی تقریر میں تنقید کا نشانہ بنایا اور ریاست مخالف بیانیہ اپناتے ہوئے کہا کہ ’ہماری حکومت اور پاکستانی فوج غلطی پر ہے۔‘ایف آئی آر کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے ’اپنے خود ساختہ مذہبی نظریات کی بنیاد پر حق اور باطل کی غلط تشریح کرتے ہوئے فوج اور حکومت کو باطل پر ہونا‘ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں