برطانوی بادشاہ چارلس کے بعد بہو شہزادی کیٹ میڈلٹن بھی کینسر میں مبتلا

رایل ایڈیٹر
لندن:برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کے مرض میں مبتلاہونے کا انکشاف کیا ہے۔’ڈان ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈل ٹن کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا کہ ان کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور کیموتھراپی جاری ہے، کینسر کامرض ابتدائی اسٹیج پر ہے۔رپورٹ کے مطابق 42 سالہ کیٹ مڈلٹن جنوری سے کسی عوامی تقریب میں نہیں دکھائی دیں، شہزادی کیٹ مڈل ٹن کے تین بچے ہیں اور انھیں بیماری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔شہزادی کیٹ کا کہنا تھا کہ دوران علاج شہزادہ ولیم سے بھرپورسپورٹ مل رہی ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیٹ مڈل ٹن سے پوری برطانوی قوم کو پیار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی شاہی محل نے بادشاہ چارلس سوم میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی جب کہ اس خبر سے دنیا بھر میں برطانوی شاہی خاندان کے پیروکار افراد پریشان ہوگئے تھے۔بادشاہ چارلس پہلے تخت نشین بادشاہ تھے جنہوں نے تخت پر ہوتے ہوئے خود میں کینسر کی تشخیص کی تصدیق بھی کی۔بادشاہ چارلس سے قبل ان کے دادا بادشاہ جارج ششم کی موت کے بعد شاہی محل نے 1952 میں ان کی موت کا سبب پھیپھڑوں کی کینسر کو قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں