Mega Exclusive Breaking ،نیی حکومت کا آتے ہی اوورسیز پاکستانیوں پر وار، پاک برطانیہ خفیہ معاہدے کا انکشاف،غیر قانونی پاکستانی فوری ڈی پورٹ،افراتفری مچ گیی

Mega Exclusive Breaking News
خفیہ معاہدے پر پاکستان کے ہاءی کمشنر معظم خان اور برطانوی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے دستخط لیے تھے،ڈان لندن/ نواءے وقت لندن /ڈان ٹی وی نے سراغ لگا لیا
معاہدہ پی ڈی ایم حکومت نے کیا تھا ،پہلے غیر قانونی افراد کو نکالنا بہت مشکل تھا۔پاکستانی حکومت کے فوری عمل درآمد عمل نے انتہاءی آسان بنا دیا
جب عمران خان وزیر اعظم تھے ،انہوں نے غیر قانونی پاکستانیوں کوبرطانیہ سے اسلام آباد لانے والے طیارے کو واپس بھیج دیا تھا
لندن:(ڈاکٹر اختر گلفام سے )شہباز شریف اور اتحادیوں کی نیی حکومت نے آتے ہی اوورسیز پاکستانیوں پرکاری وار کیا ہے ۔ڈان لندن/ نواءے وقت لندن /ڈان ٹی وی نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین ہونے والے خفیہ معاہدے کا سراغ لگایا ہے،جس میں برطانیہ میں رہنے والے غیر قانونی پاکستانی فوری ڈی پورٹ کر دیے جاییں گے ،اس سے غیر قانونی پاکستانیوں میں افراتفری مچ گیی۔یہ معاہدہ شہباز شریف کی پہلی پی ڈی ایم حکومت نے کیا تھا اور شہباز شریف کی دوسری ٹرم کی نیی حکومت نے برطانیہ کواس پر فوری عمل درآمد کی یقین دھاِنی کرا دی ہے۔اس خفیہ معاہدے پراس وقت کی شہباز حکومت کی ایما پرکے اس وقت کے ہاءی کمشنر معظم خان اور برطانوی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے دستخط لیے تھے،معاہدے سے قبل غیر قانونی افراد کو برطانیہ سے نکالنا بہت مشکل تھا۔اب پاکستانی حکومت کے فوری عمل درآمد عمل نے اسے انتہاءی آسان بنا دیا۔جس سےلاکھوں غریبوں کا چولہا بجھ جاءے گا۔ جب عمران خان وزیر اعظم تھے ،انہوں نے غیر قانونی پاکستانیوں کوبرطانیہ سے اسلام آباد لانے والے چارٹرڈ طیارے کو واپس بھیج دیا تھا۔کیونکہ انہوں نے غیر قانونی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے معاہدے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں