اسحٰق ڈار کو پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں جلد بحال ہونے کی امید

پروازیں مہینوں میں نہیں ہفتوں میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی، فلائٹس کی بندش کا معاملہ برطانوی عہدیداروں کے سامنے اٹھایا ہے،وزیر خارجہ
سٹاف رپورٹر
لندن:وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازیں مہینوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی، اور انہوں نے فلائٹس کی بندش کا معاملہ برطانوی عہدیداروں کے سامنے اٹھایا ہے۔وزیرخارجہ نے یہ اعلان بیلجییم کے دارالحکومت برسلز سے واپس آتے ہوئے لندن میں مختصر دورے کے دوران کیا، جہاں انہوں نے پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کی تھی۔لندن میں اسحٰق ڈار نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اور افریقہ انڈریو مچل اور وزیر مملکت برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور جنوبی افریقہ لارڈ طارق احمد کے ساتھ ملاقات کی، بعد ازاں انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل کی جانب سے منعقد کردہ افطار میں متعدد اراکین اسمبلی، ہاؤس آف لارڈز کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔ذرائع نے ڈاکٹر اختر گلفام کو بتایا کہ پی آئی اے کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کا معاملہ اجلاس میں زیر غور آیا، اسحٰق ڈار نے برطانوی حکام کو اس پر نظرثانی کرنے پر زور دیا، یکم جولائی 2020 کو برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے 3 ایئرپورٹس سے پی آئی اےکی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں