سپین آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھانے پر اتفاق
پولیٹیکل رپورٹر
لندن:اسرائیل نے چار یورپی ممالک کو متنبہ کیا کہ اُن کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے جاری منصوبہ بندی اس تنازع کو کم کرنے کے لیے ہونے والے مُمکنہ مذاکرات کے امکانات کو کم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔سپین کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ’مشرقِ وسطیٰ میں امن‘ کے نام سے ایک معائدے سے متعلق بتایا گیا تھا۔
سپین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اُس سمیت آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی جانب سے اعلان کردہ ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کی جانب سے ایکس (سابق ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’7 اکتوبر کے قتل عام کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو یہ پیغام جاتا ہے کہ اسرائیلیوں پر قاتلانہ دہشت گرد حملوں کا جواب فلسطینیوں کو سیاسی یا بات چیت کی صورت میں دیا جائے گا۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’تنازع کا حل صرف فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہو گا۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے میں کسی بھی طرح کی شمولیت صرف ایک حل تک پہنچنے کی کوشش میں خلل کا باعث بنے گی اور نہ صرف یہ بلکہ اس سے علاقائی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔‘
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے