برطانیہ میں کسان ٹریکٹرز سمیت اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

لندن پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کسانوں نے یوکے حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے
سٹاف رپورٹر
لندن :برطانیہ میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ کاشتکار ٹریکٹرز کے ہمراہ پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہوئے۔
لندن پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کسانوں نے برطانوی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے یوکے کی مارکیٹ میں آنے والی سستی اور کم کوالٹی کی درآمدات کو مسترد کرتے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ غیر معیاری درآمدی اشیاء یوکے میں کاشتکاری کو تباہ کر رہی ہے۔
کسانوں نے ٹریکٹرز پر اپنے مطالبات کے حق میں بینرز لگا رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں