جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس سے حریت رہنما ، چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کا خطاب
سٹاف رپورٹر نواءے وقت
جنیوا:حریت رہنما اور چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیری زمین بھارتیوں کی خریداری کے لیے رکھ دی ہے۔جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 76 برس خصوصاً 34 برس سے کشمیری ظالمانہ تسلط میں ہیں۔
الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں دورانِ حراست قتل، جبری گمشدگی، جنسی تشدد، جائیدادوں پر قبضے ہو رہے ہیں، آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ قابضین کے نو آبادی نظام کو قائم کرنے کے لیے تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ زمین پر قبضے پر عمل در آمد کے لیے تھا، جنیوا کنونشن اور ہیگ ریگولیشن قابضین کی علاقے پر خود مختاری پر قدغن لگاتی ہیں۔حریت رہنما اور چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی آبادی کشمیر منتقل کر رہا ہے اور وہاں کی پراپرٹی پر قبضہ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہاراشٹرا کی ریاست نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں اراضی خریدی ہے، مہاراشٹرا ریاست کا مقبوضہ کشمیر میں اراضی خریدنا غیر قانونی اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔حریت رہنما اور چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیری زمین بھارتیوں کی خریداری کے لیے رکھ دی ہے اور بھارتی فوج کو کشمیر میں کسی بھی زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور