امریکا اس سے قبل اسرائیل سے دوستی نبھاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی 3 قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے
پولیٹیکل رپورٹر
لندن:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہ کرنے پر اپنے دیرینہ دوست اور اتحادی ملک امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو نہ کرنا، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے کی جنگ کو نقصان پہنچائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر امریکی مؤقف میں اس تبدیلی کے تناظر میں امریکا جانے والے اسرائیلی وفد کو دورے سے روک دیا ہے۔ یہ دورہ امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر کیا جانا تھا۔جس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ اس لیے نہیں لیا کیوں کہ اس میں حماس کی مذمت نہیں کی گئی تھی۔سلامتی کونسل میں گزشتہ روز ماہ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو 11 ارکان کی حمایت سے منظور کیا گیا جب کہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکا اس سے قبل اسرائیل سے دوستی نبھاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی 3 قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے جب کہ امریکا کی پیش کی گئی قرارداد کو چین اور روس نے ویٹو کردیا تھا۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے :ڈنمارک میں قرآن شریف کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں،ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اوّل نمبر پر آکسفورڈ یونی ورسٹی ہے
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘، برطانیہ میں شدید تنازع کا شکار ہو گئی ، برطانوی سکھوں اور دیگر عناصر نے فلم کو ’’اینٹی سکھ‘‘ قرار دےدیا
سر منڈواتے ہی اولے پڑے:امریکی کانگریس رکن کی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد ’فری عمران‘ پوسٹ ، وزیر داخلہ کے لیے بڑی ناکامی
یہ سفر بھی تمام ہوا:لندن سے شائع ہونے والا روزنامہ جنگ لندن بند ہو گیا