فلسطین پر ’ناقابل قبول پوسٹ‘: سنگاپور نے اسرائیلی سفارت خانے کی فیس بک پوسٹ ہٹوا دی

پوسٹ میں کہا گیا کہ ’قرآن میں اسرائیل کا ذکر 43 مرتبہ آیا ہے۔ دوسری طرف فلسطین کا ایک بار بھی ذکر نہیں کیا گیا
پولیٹیکل ایڈیٹر
سنگاپور :سنگاپور کے وزیر قانون اور داخلہ شنموگم نے کہا ہے کہ سنگاپور حکومت نے اسرائیلی سفارت خانے سے فلسطین کے بارے میں ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ فیس بک پوسٹ ہٹانے کا کہا جس کے بعد پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔اس پوسٹ میں کہا گیا کہ ’قرآن میں اسرائیل کا ذکر 43 مرتبہ آیا ہے۔ دوسری طرف فلسطین کا ایک بار بھی ذکر نہیں کیا گیا۔
’ہر آثار قدیمہ کے ثبوت – نقشے، دستاویزات، سکے، اسرائیل کی سرزمین کو یہودیوں سے جوڑتے ہیں۔‘
اس پوسٹ کو بعد میں اسی دن حذف کر دیا گیا تھا۔
مسٹر شنموگم نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب انہیں اس پوسٹ کے بارے میں پتہ چلا تو وہ ’بہت پریشان‘ تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے وزارت خارجہ کو مطلع کیا تھا، جس نے اسرائیلی سفارت خانے کو بتایا کہ اس پوسٹ کو فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں