جلوس کے دوران مساجد پر رنگ پھینکے جانے کا خدشہ تھا،مذہبی کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا،پولیس
سپیشل رپورٹر
اتر پردیش:بھارت میں ہولی کا تہوار، مساجد کو پلاسٹک اور ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا۔ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار اور اقلیتوں کے لئے غیر محفوظ بھارت میں ہولی کے جلوس سے قبل متعدد مساجد کو پلاسٹک اور ترپالوں سے کورکر دیا گیا۔
ہولی کے تہوار کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش میں مساجد کو پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے کور کردیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذہبی کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔اتر پردیش کے دو اضلاع علی گڑھ اور سنبھل کی مساجد کو بھی پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے ڈھانپا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہولی کے جلوس کے دوران مساجد پر رنگ پھینکے جانے کا خدشہ تھا۔ اس لئے مساجد کو محفوظ کرکے لئے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد