بس میں 53 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے، جو برلن سے میونخ جا رہی تھی
سپیشل رپورٹر
برلن: جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ کے قریب موٹروے پر انٹرسٹی فلیکزی بس خوف ناک حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جرمنی کے مقامی میڈیا نے بتایا کہ دارالحکومت برلن کو میونخ سے ملانے والی مصروف موٹروے اے 9 کے آخری کونے پر فلیکزی بس کے حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ریاست سیکسونی کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ اے9 موٹروے پر بدترین حادثے میں کئی افراد شدید زخمی ہوگئے اور متعدد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ میونخ کی طرف جانے والی سڑک بند تھی جبکہ حادثے کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمبولینس اور ہیلی کاپٹرز جائے وقوع پر موجود ہیں۔بس سروس نے بیان میں کہا کہ حادثے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہیں، ایمرجنسی سروس کے ساتھ مل کر اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ بس میں 53 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے، جو برلن سے میونخ جا رہی تھی۔
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
اٹلی:حافظ نعمان حیدر کے بیٹے علی حیدر کی قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار بندی کی تقریب
سابق ممبر پنجاب اسمبلی شبیر کوٹلہ اور شکیل ذکاء کی آصف رضا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے شیخوپورہ آمد
برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو 5 سال اور 7 ماہ قید سزا