’سی ورلڈ ابوظبی‘ سب سے بڑے آبی پارک کے طورپر گنیز بک میں شامل

ایک لاکھ 83 ہزارمربع میٹر پر پھیلے پانچ منزلہ تھیم پارک کے افتتاح کو ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا
سٹاف رپورٹر
ابوظبی:ابوظبی کے ’سی ورلڈ یاس جزیرے‘ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کے سب سے بڑے آبی انڈور تھیم پارک کے طورپردرج کر لیا گیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج سے ’سی ورلڈ یاس‘ جزیرے کا نام دنیا کے بہترین تفریحی منصوبوں میں نمایاں ہو گا جہاں دنیا بھر سے سیاح آبی حیات اور سمندری خوبصورتی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
میرال گروپ کے سی ای او محمد عبداللہ الزعابی اور سی ورلڈ ابوظبی کی انتظامیہ نے گنیز بک میں نام کے اندراج کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔’سی ورلڈ یاس‘ کے جنرل مینیجر تھومس کیورلی نے اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ تھیم پارک میں آنے والے ہر عمر کے افراد کو بہترین تفریحی، تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ سمنری حیات کے تحفظ کے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ایک لاکھ 83 ہزارمربع میٹر پر پھیلے پانچ منزلہ تھیم پارک کے افتتاح کو ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں