غزہ کو تباہ کرنے کیلیے 2 ایٹم بموں کے برابر بارود استعمال کیا گیا، اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ پر اب تک 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے جو 2 جوہری بموں کے برابر ہے،فرانسسکا البانیس
سٹاف رپورٹر
جینیوا: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو تباہ کرنے کے لیے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کیا۔اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیس کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اب تک 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے جو 2 جوہری بموں کے برابر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتالوں، زرعی اراضی، اسپتال ، تعلیمی اداروں اور فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
اسرائیل کے حملوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج گرفتار فلسطینوں کو بدترین انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے مرد حماس سے تعلق رکھتے تھے۔ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں جان سے ہاتھ دھونے والے فلسطینوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے کھنڈر بننے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے 12 ہزار افراد کو بھی جاں بحق تصور کیا جا رہا ہے۔نتائج پیش کرتے ہوئے البانی نے کہا ہے کہ 25,000 ٹن دھماکا خیز مواد جو دو ایٹمی بموں کے برابر ہے کو غزہ کے پورے علاقوں کا صفایا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس سے تقریباً تمام شہری بنیادی ڈھانچے اور زرعی اراضی، زیادہ تر گھروں، صحت کی سہولیات کو مٹایا یا شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں