اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے مارنا ہوں گے، رجم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،ملا ہیبت اللّٰہ
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
کابل:افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو زنا حد پر کھلے میدان میں عوام کے سامنے سنگسار کرنے کی سزا دی جائے گی۔
ملا ہیبت اللّٰہ کا اپنے ویڈیو میں کہنا تھا کہ رجم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے۔
ملا ہیبت اللّٰہ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے نمائندہ امارت اسلامی نے کہا کہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں افغان طالبان کے قبضے کے بعد دہشتگرد ٹی ٹی پی نے فوراً ان کی حمایت کردی اور افغان طالبان کے تمام اقدامات کو درست قرار دیا ہے۔
پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ بات ثابت ہوئی افغان طالبان اور ٹی ٹی پی دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، ان کا واحد مقصد پاکستان میں دہشتگردی کر کے انتشار پھیلانا ہے۔
افغان طالبان جو ٹی ٹی پی کی مدد سے پاکستان میں دہشتگردی کے ذریعے معصوم لوگوں کو شہید کررہے ہیں مگر ان کے اپنے ملک میں حالات ابتر ہیں، افغانستان کے عوام خصوصاً اقلیتیں انتہائی مشکل حالات میں ہیں اور افغان طالبان کے مظالم کا شکار ہیں۔
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے