بابر اعظم کو پھر سےپاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

ڈاکٹر اختر گلفام سے
اسلام آباد: سپر سٹار بابر اعظم کو پھر سےپاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ۔ شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے،بطور کپتان اعدادوشمار پر توجہ دیں تو شاہین آفریدی کی کپتانی میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں 1-4 کی شکست ہوئی
شاہین آفریدی حمایت کے باوجود بابر اعظم کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں،
بابر اعظم ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان،بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کی فتوحات کی شرح 59.15 رہی
کامیابیوں کی شرح کے ساتھ بابر اعظم دنیا کے چوتھے بہترین ٹی 20 کپتان بنے
بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کے نمبر ون اور ٹی20کے بہترین بلے بازوں کی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں