حکومتِ پنجاب کا دعویٰ مسترد، ایچیسن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ واپس نہیں لیا،ذرایع

پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمٰن نے انہیں پاکستان سے باہر 28 دن کی چھٹی اس امید کے ساتھ دی کہ شاید وہ اپنے استعفیٰ واپس لے لیں
پنجاب حکومت نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مائیکل اے تھامسن نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لاہور:ایچی سن کالج کے ایک اہم اور ذمہ دارذرایع نے فون پر تصدیق کرتے ہوءے ڈاکٹر اختر گلفام کو بتایا ہے کہ پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے ابھی تک اپنا استعفی واپس نہیں لیا۔ حکومتِ پنجاب ابھی تک ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کو عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ تبدیل کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ 25 مارچ کو اگرچہ مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمٰن نے انہیں پاکستان سے باہر 28 دن کی چھٹی اس امید کے ساتھ دی کہ شاید وہ اپنے استعفیٰ واپس لے لیں۔تاہم، مائیکل اے تھامسن سے تعلق رکھنے والے بہت ہی قریبی نے ڈاکٹر اختر گلفام کو بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیا۔پنجاب حکومت نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مائیکل اے تھامسن نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں