پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی،پتا چل گیا

مذہبی رپورٹر
لاہور: پاکستان میں عید الفطر10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
ڈان ٹی وی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔
مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں