گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اب تک ایک درجن سے زیادہ جامعات کا دورہ کرچکے ہیں، لیکن اب تک کسی بھی یونیورسٹی کے مسائل حل نہ کرسکے
نواءے وقت انوسٹی گیشن سیل
پشاور:خیبر پختونخوا کی 24 سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر کے بغیرہیں، جبکہ 34 کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ گزشتہ تقریباً دو سالوں سے 20 جامعات کے لیے وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہوسکی۔ سرکاری سرپرستی میں چلنے والی خیبرپختونخوا کی تقریباً تمام جامعات مسلسل مالی بحران کا سامنا کررہی ہیں۔ ان جامعات میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ انتظامی عملہ بھی آئے دن سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں سے وفاقی اور صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کی جامعات پر توجہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی ضروریات کے لیے مطلوبہ رقوم فراہم کرنے میں کمی کی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اب تک ایک درجن سے زیادہ جامعات کا دورہ کرچکے ہیں لیکن وہ اب تک کسی بھی یونیورسٹی کے مسائل حل نہ کرسکے ۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام اداروں نے 2018 ء کے بعد خیبر پختونخوا کے جامعات کے لیے مختص گرانٹس میں کمی کی ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا حکومت نے بھی گزشتہ تین سال کے دوران زرعی یونیورسٹی پشاور سمیت کئی دیگر نئی یونیورسٹیز کو صوبائی گرانٹ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ 20 یونیورسٹیز بھی گزشتہ ایک عرصے سے مستقل وائس چانسلرسے محروم ہیں ۔ پشاور کی تاریخی یونیورسٹی آف پشاور، زرعی یونیورسٹی ، انجینیئرنگ یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج سمیت مالی مشکلات کی شکار کئی دیگر جامعات وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے کا سامنا کررہی ہیں۔ گوناگوں مشکلات کی وجہ سے اساتذہ اور انتظامیہ اکثر سڑکوں پر تنخواہ اور دیگر سہولیات کے لیے احتجاج کرتے نظر آتے ہیں ۔
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے