پاکستان کا ایک اورفخر،
بارسلونا: پاکستانی طالبہ کی ریسرچ کو سال کی بہترین ریسرچ کا اعزاز
صبا انور کے تیار کردہ خوراک کے پلان کو ایک ہسپتال نے پاکستانی مریضوں کو موٹاپے اور ذیابیطس سے بچانے کے لیے لاگو بھی کر دیا
ایجوکیشن رپورٹر
بارسلونا:دیار غیر میں ایک اور پاکستانی نے اپنی صلاحیتوں سے ثابت کر دیا کہ اگر نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔پاکستانی نژاد ہسپانوی طالبہ صبا انور کے منصوبے کو کاتالونیا میں سال کا بہترین تحقیقی کام قرار دیا گیا، گزشتہ برس انھوں نےیونیورسٹی آف بارسلونا میں تھیسز کمپیٹیشن بھی جیتا، ان کے تیار کردہ خوراک کے پلان کو ایک ہسپتال نے پاکستانی مریضوں کو موٹاپے اور ذیابیطس سے بچانے کے لیے اپنے ہاں لاگو بھی کر دیا ہے۔
