پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اورفضائی میزبانوں کو بھیجا گیا، جن کو ٹورنٹو کے لئےایئرلائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہواتھا،ذرایع
اس عملے کو خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائٹ سروسزنے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے،ذرایع کی نوائے وقت لندن/ ڈان لندن /ڈان ٹی وی سے گفتگو
اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے
فرحان اختر
ٹورنٹو:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 789 پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پرغیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔ذرائع کے مطابق پی کے789 پر تعینات حنا ثانی نامی ایئرہوسٹس سے مبینہ طور پرغیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ غیر دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔ذرائع نے ڈاکٹر اختر گلفام کو فون پر بتایا کہ ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی، زیر حراست ائرہوسٹس سوشل میڈیا پرماڈلنگ بھی کرتی ہے، پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اورفضائی میزبانوں کو بھیجا گیا، جن کو ٹورنٹو کے لئےایئرلائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہواتھا۔
ذرائع کے مطابق اس عملے کو خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائٹ سروسزنے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے، پرواز پر تعینات دیگردوایئرہوسٹسزسے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد