برطانیہ:اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ اذان سے گونج اٹھی

ایڈنبرا کے بیوت ہاؤس میں حمزہ یوسف کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ میں بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا گیا اور پہلی باراذان دی گئی
سٹاف رپورٹرنواءے وقت
ایڈنبرا: برطانیہ میں اسکاٹ لیند کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی سرکاری رہائش گاہ مغرب کی اذان سے گونج اٹھی ۔ اسکاٹ لینڈ کے کیپیٹل ایڈنبرا میں بیوت ہاؤس میں فرسٹ منسٹر کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ میں بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا گیا اور پہلی باراذان دی گئی۔
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان، یہودی اور مسیحی کمیونٹی کے افراد ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے۔حمزہ یوسف نے کیپشن میں لکھا کہ مسلمان مغرب کی اذان کے ساتھ افطار کرتے ہیں، آج شیخ ربانی نے بیوت ہاؤس میں اذان دی، بیوت ہاؤس میں غالباً پہلی بار اذان دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کو فرسٹ منسٹر منتخب کیا، جس کے بعد 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے مسلم سربراہ ہیں۔
حمزہ یوسف کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر میاں چنوں سے ہے، جو 1960 کی دہائی میں اپنے خاندان کے ساتھ اسکاٹ لینڈ نقل مکانی کر گئے تھے جبکہ ان کی والدہ کینیا میں ایک جنوبی ایشیائی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں