لندن میں ایرانی صحافی پر چاقو سے حملہ، انسداد دہشت گردی یونٹ کی تفتیش

انٹرنیشنل ٹی وی نیٹ ورک پر پروگرام ’لاسٹ ورڈ‘ کے میزبان پوریا زیراتی کو جسم کے مختلف حصوں پر چاقو کے وار
سٹاف رپورٹرنواءے وقت
لندن:لندن میں پولیس نے کہا ہے کہ ایران کے معروف صحافی کو اُن کے گھر کے باہر چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق ایران کے انٹرنیشنل ٹی وی نیٹ ورک پر پروگرام ’لاسٹ ورڈ‘ کے میزبان پوریا زیراتی کو جسم کے مختلف حصوں پر چاقو کے وار سے متعدد زخم آئے۔
زخمی صحافی کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ولیس کے انسداد دہشت گردی کمانڈ کے ترجمان نے بتایا کہ وہ تفتیش شروع کر چکے ہیں اور یہ واضح ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی فائیو کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں