بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے ویزہ فری زون میں شامل،شینگن زون 29 ممبران پر مشتمل

’شینگن ایریا‘ 40 کروڑ سے زائد لوگوں کو داخلی سرحدی کنٹرول کے بغیر آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے
امیگریشن رپورٹرنوائے وقت
برسلز:مشرقی یورپ کے ممالک بلغاریہ اور رومانیہ 13 برس کے انتظار کے بعد اتوار کو ’شینگن ایریا‘ میں شامل ہو گئے ہیں۔
دونوں ممالک کے شہری اب بغیر کسی جانچ پڑتال کے آزادانہ طور پر فضائی اور سمندری سفر کر سکتے ہیں۔بلغاریہ اور رومانیہ کی اتوار کو شمولیت کے ساتھ، شینگن زون 29 ممبران پر مشتمل ہو گا۔سنہ 1985 میں بنایا گیا ’شینگن ایریا‘ 40 کروڑ سے زائد لوگوں کو داخلی سرحدی کنٹرول کے بغیر آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔رومانیہ کی حکومت نے کہا کہ شینگن قوانین چار سمندری بندرگاہوں اور 17 ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں