براہموس میزائل کے کمبیٹ کنیٹرز جنکشن باکس کیساتھ جڑے رہنے سے حادثہ پیش آیا،دی اکنامک ٹائمز
وار رپورٹرنوائے وقت
دہلی: بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل اور نااہلی منظر عام پر آگئی ہے۔ مارچ 2022 میں بھارتی فضائیہ کا براہموس میزائل بھارت سے فائر ہو کر پاکستان میں آگرا اس کی وضاحت دینے میں بھارت ناکام رہا اور مختلف بہانوں سے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالتا رہا، واقعے سے اب تک بھارتی فضائی کے افسران میں نااہلی چھپانے کیلئے الزام تراشیاں جاری ہیں۔
دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی فضائیہ نے میزائل حادثے پر دہلی ہائیکورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا، جواب میں بھارت نے کہا کہ براہموس میزائل کے کمبیٹ کنیٹرز جنکشن باکس کیساتھ جڑے رہنے سے حادثہ پیش آیا۔
بھارتی فضائیہ کا یہ جواب ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی دائر درخواست کے جواب میں داخل کیا گیا، ونگ کمانڈر نے دائر درخواست میں ایئرکموڈور، اسکوارڈ رن لیڈر پر سیفٹی نظر انداز کرنیکا الزام لگایا، بھارتی فضائیہ نے اپنے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں سارا ملبہ بھارتی جنگی عملے پر ڈال دیا۔
اس حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ کے 3 پائلٹ افسران گروپ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا، افسران میں کیپٹن سوربھ گپتا، اسکواڈرن لیڈر پرانجل سنگھ، اورونگ کمانڈر ابھینو شرما شامل ہیں۔
فضائیہ کے جواب سے تصدیق ہوتی ہے بھارتی میزائل کمانڈر اینڈ کنٹرول سسٹم نااہل ہاتھوں میں ہے، معاملے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ بھارتی فضائیہ میں خود احتسابی کا عمل نہ ہونے کے برابر ہے، اسی کیس میں بڑے افسروں کو بچانے کیلئے چھوٹے افسران کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی، ایسے واقعات بھارتی فضائیہ کے غیر پیشہ وارانہ طرز عمل کا واضح ثبوت ہیں۔
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے