اسرائیل میں ایک نئی حکومت لانے کے لیے انتخابات کا انعقاد ہی ملک کے مفلوج نظام کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے،اپوزیشن
پولیٹیکل رپورٹر
تل ابیب : نیتن یاہو حکومتی کی تبدیلی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ہزاروں افراد اسرایل کی سڑکوں پر نکل آئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف دسیوں ہزار لوگوں نے یروشلم میں پارلیمنٹ تک احتجاج مارچ کیا ہے۔
شرکأ نے انتخابات کا مطالبہ کیا اور حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے پر زور دیا جس کے تحت غزہ کی پٹی میں قید 130 سے زائد اسیروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
یہ جنگ کے آغاز کے بعد تل ابیب کے سب سے بڑے مظاہروں کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں ایک نئی حکومت لانے کے لیے انتخابات کا انعقاد ہی ملک کے مفلوج نظام کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ مفلوج ہے، یرغمالیوں کا معاہدہ مفلوج ہے، شمال مفلوج ہے اور سب سے بڑھ کر آپ کی زیر قیادت حکومت مفلوج اور ناکام ہو رہی ہے۔
اٹلی نے اجتماعی نماز اور کرکٹ پر پابندی عائد کر دی، کرکٹ کھیلنے پر 100 یورو جرمانہ
معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری تفویض
پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار،ڈان ذرایع
سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی، بیرون ملک جانے والے 99 سکالرز غائب ،ایچ ای سی نے نئے سکالرز کو بیرون ملک بھیجنا عارضی طور پر روک دیا ہے
یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعینات