انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تنگ آ کر بالآخر اپنا نام تبدیل کر لیا

’میں انگلینڈ کا وائٹ بال کپتان جوز بٹلر ہوں لیکن پوری زندگی مجھے غلط نام سے پکارا گیا۔‘
برطانوی حکومت کی جانب سے ایم بی ای میڈل دیا گیا ہے اس پر بھی جوش بٹلر لکھا ہوا ہے
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لندن:انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں یعنی ون ڈے اور ٹی20 کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام غلط لکھے اور بولے جانے سے تنگ آ کر تبدیل کر دیا ہے۔
اس بات کی تصدیق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی جس کے بعد اب جوز بٹلر کا نیا نام جوش بٹلر ہوگا۔
ای سی بی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جوز بٹلر کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ کیسے کئی برسوں سے اُن کا نام غلط طریقے سے بولا اور لکھا جا رہا ہے۔جوز بٹلر کہتے ہیں کہ ’میں انگلینڈ کا وائٹ بال کپتان جوز بٹلر ہوں لیکن پوری زندگی مجھے غلط نام سے پکارا گیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام سے لے کر میری والدہ تک اور یہاں تک کہ سالگرہ کے کارڈ پر بھی لکھا ہوتا تھا کہ پیارے جوش، تم اب بڑے ہو رہے ہو۔ سالگرہ مبارک۔“
بٹلر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہیں جو برطانوی حکومت کی جانب سے ایم بی ای میڈل دیا گیا ہے اس پر بھی جوش بٹلر لکھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں