“بائیکاٹ ہندوستانی مصنوعات”۔ کی مہم نے بنگلہ دیش نے زور پکڑلیا،

پہلے بیویوں کی ساڑھیاں جلاؤ، حسینہ واجد بھارت کا بائیکاٹ کرنے والوں پر برس پڑیں
پولیٹیکل رپورٹرنوائے وقت
ڈھاکہ:گزشتہ 15 سال سے بنگلہ دیشی انتخابات میں بھارت کی کھلم کھلا مداخلت سے تنگ بنگالیوں کی “بائیکاٹ ہندوستانی مصنوعات”۔ کی مہم نے زور پکڑلیا۔ بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والی اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بنگلہ دیش میں سیاست سمیت ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر اپوزیشن جماعتیں بائیکاٹ بھارت مہم چلارہی ہیں جس میں انڈین مصنوعات کا استعمال چھوڑنے پر زور دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم حسینہ واجد کو اپنی سب سے بڑے حمایتی ملک کیخلاف اپوزیشن کا یہ اقدام ایک آنکھ نہ بھایا۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی لیڈرز نے اگر واقعی حقیقی معنوں میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنی بیویوں کی ساڑھیاں جلادیں۔
انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کرنے والے پہلے یہ جواب دیں کہ بھارتی مصالحوں کے بغیر کیا آپ کھانا کھاسکتے ہیں؟ ان کی بیویوں کے پاس کتنی انڈین ساڑھیاں ہیں، وہ اپنی بیویوں سے یہ ساڑھیاں لے کر جلا کیوں نہیں دیتے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں