دو کلو میٹر طویل ڈائننگ ٹیبل لگائی گئی، دو مذہبی طبقوں کے سات ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ ڈنر کیا
مذہبی رپورٹرنوائے وقت
برسلز:بیلجیئم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا ایسٹر اور رمضان المبارک کی مناسبت سے مسلمانوں اور عیسائیوں نے ایک ساتھ ڈنر کیا۔
دنیا بھر میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار اپنے عقائد کے مطابق منایا جب کہ مسلمانوں کا مقدس ماہ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ بھی جاری ہے۔ ایسے میں یورپی ملک بیلجیئم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
بیلجیئم میں ایسٹر کا تہوار اور افطار پارٹی ایک ساتھ ہوئی جس میں مسلمانوں اور عیسائیوں نے شرکت کی اور ایک ساتھ کھانا کھایا۔
اس حوالے سے دو کلو میٹر طویل ڈائننگ ٹیبل لگائی گئی تھی جہاں دو مذہبی طبقوں کے سات ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ ڈنر کیا اور افطار کا وقت شروع ہونے پر اس کا آغاز کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ کمیونٹی ڈنر ٹیبل کا عالمی ریکارڈ بھی ہے اس سے قبل گزشتہ برس ایک کلومیٹر طویل ڈنر ٹیبل سجائی گئی تھی جس میں دونوں مذاہب کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے :ڈنمارک میں قرآن شریف کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں،ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اوّل نمبر پر آکسفورڈ یونی ورسٹی ہے
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘، برطانیہ میں شدید تنازع کا شکار ہو گئی ، برطانوی سکھوں اور دیگر عناصر نے فلم کو ’’اینٹی سکھ‘‘ قرار دےدیا
سر منڈواتے ہی اولے پڑے:امریکی کانگریس رکن کی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد ’فری عمران‘ پوسٹ ، وزیر داخلہ کے لیے بڑی ناکامی
یہ سفر بھی تمام ہوا:لندن سے شائع ہونے والا روزنامہ جنگ لندن بند ہو گیا