ججز خط: پی ٹی آئی سے وابستہ وکلا رہنماؤں کا سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا خیرمقدم

کورٹ رپورٹرنوائے وقت
اسلام آباد:پاکستان کی وکلا برادری نے سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط پر لیے گئے از خود نوٹس کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ یہ کہنا تو قبل از وقت ہے کہ عدلیہ مداخلت کرنے والے اداروں کے خلاف متحد ہو گئی ہے تاہم عدلیہ نے کمیونٹی کے دباؤ کے بعد از خود نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔
پیر کا دن عدالتی محاذ پر اچانک سرگرم ہوا اور یکے بعد دیگرے کئی ایک اہم پیشرفت سامنے آئیں جس نے ایک بار پھر صورتحال کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔پہلے سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کے معاملے پر از خود نوٹس لے کر سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے بنائے گئے انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں