اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت آٹھ ججوں کو مشکوک ’پاؤڈر‘ والے خط موصول

ججز کو مشکوک خط ملے جن میں انتھرکس کا بتایا گیا: چیف جسٹس عامر فاروق
کورٹ رپورٹرنوائے وقت
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام آٹھ ججوں کو مشکوک لفافے بذریعہ ڈاک موصول ہوئے ہیں۔ عملے جانب سے لفافہ کھولنے پر اس میں مشکوک پاوڈر بھی نکلا۔ججز کو مشکوک خط ملے جن میں انتھرکس کا بتایا گیا: چیف جسٹس عامر فاروق
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اور دوسرے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے، جن میں اینتھراکس کا بتایا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی سکیورٹی کو فوری طور پر طلب کر لیا اور پولیس کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہوئے۔ ایک جج کے سٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔ اسلام آباد پولیس کے ماہرین کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں