کورٹ رپورٹرنوائے وقت
اسلام آباد: منگل کو اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کے دوران عمران خان نے بھی کہا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بن گالا میں حراست کے دوران زہر دیا گیا۔عمران خان نے یہ بات احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ’بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہے، بشری بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں۔ ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں شک ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے، مجھے پتہ ہے اس کے پیچھے کون ہے۔‘
انہوں ے کہا کہ ’بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹرعاصم یونس سے کروانے کا حکم دیا جائے۔ بشری بی بی کا معائنہ ایک جونیئر ڈاکٹر سے کروایا گیا جس پر ہمیں اعتبار نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے معاملے پر انکوائری بھی کروائی جائے۔ عدالت نے عمران خان کو بشری بی بی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کی۔‘
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد