طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، روس

پولیٹیکل رپورٹرنوائے وقت
ماسکو: روس نے کہا ہے کہ طالبان رہنماؤں کے ساتھ اہم مذاکرات ہوچکے ہیں اور طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ ایک ایسا ملک ہے جو ہمارے قریب ہے اور ان کے ساتھ براہ راست یا دیگر ذرائع سے رابطہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چند مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے مذاکرات کی بھی ضرورت ہے، جس کے لیے ہم انہیں عملی طور پر آگاہ کردیں گے جیسے ہر کوئی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں