’مجھے ایسی قوم کے خوابوں کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے جو فٹبال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب میں لانے کی امید رکھتی ہے‘
ڈاکٹر اختر گلفام سے
ریاض: پرتگال کے فٹبال سٹار اور سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی حمایت کردی۔
رونالڈو نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی مہم کی حمایت کی۔
انہوں لکھا ’مجھے ایسی قوم کے خوابوں کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے جو فٹبال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب میں لانے کی امید رکھتی ہے‘۔ سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
مملکت نے 2018 سے سپورٹس پرخصوصی توجہ دی ہے۔ اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے جن میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل اسپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری و دیگر سپورٹس ایونٹ شامل ہیں جن کی عالمی سطح پرمملکت نے میزبانی کی۔
واضح رہے مملکت 2023 میں کلبز ورلڈ کپ جبکہ سال 2027 میں ایشین کپ کے فائنلز کی میزبانی کرے گا۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے :ڈنمارک میں قرآن شریف کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں،ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اوّل نمبر پر آکسفورڈ یونی ورسٹی ہے
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘، برطانیہ میں شدید تنازع کا شکار ہو گئی ، برطانوی سکھوں اور دیگر عناصر نے فلم کو ’’اینٹی سکھ‘‘ قرار دےدیا
سر منڈواتے ہی اولے پڑے:امریکی کانگریس رکن کی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد ’فری عمران‘ پوسٹ ، وزیر داخلہ کے لیے بڑی ناکامی
یہ سفر بھی تمام ہوا:لندن سے شائع ہونے والا روزنامہ جنگ لندن بند ہو گیا