برطانوی ووٹرز کی اکثریت اسرائیل کو ہتھیار دینے کے مخالف نکلے

سیاسی جماعتوں میں سے 71 فیصد لیبر ووٹرز ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کے حق میں ، لبرل ڈیموکریٹ ووٹروں میں سے 70 فیصد متفق ہیں
سٹاف رپورٹرنوائے وقت
لندن:زیادہ تر برطانوی ووٹرز اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کی حمایت کر رہے ہیں۔پولنگ فرم YouGov کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں پتا چلا ہے کہ برطانیہ کے تمام ووٹرز میں سے 56 فیصد اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے پر پابندی کے حق میں ہیں۔
ان میں ہتھیاروں کے نظام کے اسپیئر پارٹس بھی شامل ہیں۔
سروے کے مطابق 59 فیصد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں میں سے 71 فیصد لیبر ووٹرز ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کے حق میں ہیں جبکہ لبرل ڈیموکریٹ ووٹروں میں سے 70 فیصد متفق ہیں۔
جہاں تک کنزرویٹو پارٹی کے رائے دہندگان کا تعلق ہے 38 فیصد پابندی کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ رائے شماری دیر البلاح میں واقع ورلڈ سینٹرل کچن کے سات امدادی کارکنان کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت سے قبل کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں