سٹاف رپورٹرنوائے وقت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے سیاسی اتحاد کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام اباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن)، پی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ہماری سیٹیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی 22 سیٹوں میں سے تین سیٹیں یہ لوگ جیت چکے ہیں باقی ہمارے سیٹیں ہیں، ہماری15 نشستیں ایم کیو ایم اور 4 پیپلز پارٹی کے پاس گئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ صفر اور کسی کے ساتھ ایک ملا کر یہ سارے جتوائے گئے ہیں، اللہ کرے بانی پی ٹی آئی عید گھر پر گزارے، جج صاحب نے 14، 14 گھنٹے سماعت کی اور تین مرتبہ اس میں ہسپتال بھی گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف میں دیر ہی نہیں ہونی چاہیے، جس طرح سے فیصلے ہوئے تمام غیر قانونی تھے، قانون کی بالادستی پر یقین کرتے ہیں عدلیہ پر ہمیں اعتماد ہے اور احترام کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ جب ان مقدمات کو دیکھے گی تو سارے ختم ہو جائیں گے۔
2025 میں پاکستان سفر کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں شامل:’انٹرنیشنل ایس او ایس‘ کی نئی تحقیق
برطانیہ میں پب کے صدیوں پرانے اور روایتی کاروبار کوشدید مالی مسائل کا سامنا ،ایک سال میں چار سو سے زائد شراب خانے بند
نام نہاد ’بند لفافہ‘ کھولیں ، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، عمران خان
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے