پولیس یونیفارم کا اسٹاک ختم ہوئے ایک عرصہ گزر چکا ہے اور محکمے کے حکام ایک مدت سے نئی یونیفارم کا انتظار کر رہے ہیں
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
جرمنی:یورپ کی سب سے مضبوط معشیت جرمنی کیا غریب ہو گیا ہے ؟ جرمنی میں پولیس یونین نے یونیفارم کی کمی پر مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے بغیر پتلون والے افسران کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یونیفارم کی کمی کے سبب ریاست باویریا کی پولیس پتلون ترک کر رہی ہے۔پولیس یونیفارم کا اسٹاک ختم ہوئے ایک عرصہ گزر چکا ہے اور محکمے کے حکام ایک مدت سے نئی یونیفارم کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم نہ ختم ہونے والے اس انتظار سے مایوس ہو کر جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کی پولیس نے اپنی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے ایک غیر معمولی قدم اٹھایا ہے۔باویریا کی جرمن پولیس یونین نے اس حوالے سے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں پولیس کروزر میں بیٹھے دو افسر ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ ”آپ کب سے انتظار کر رہے ہیں؟” جواباً وہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں، چار چھ ماہ سے۔ اور یہ کہتے ہوئے وہ یکے بعد دیگرے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی سے باہر یہ دکھانے کے لیے نکلتے ہیں کہ ان کے پاس تو پینٹ ہی نہیں ہے۔
2025 میں پاکستان سفر کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں شامل:’انٹرنیشنل ایس او ایس‘ کی نئی تحقیق
برطانیہ میں پب کے صدیوں پرانے اور روایتی کاروبار کوشدید مالی مسائل کا سامنا ،ایک سال میں چار سو سے زائد شراب خانے بند
نام نہاد ’بند لفافہ‘ کھولیں ، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، عمران خان
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے