مس یونیورس آرگنائزیشن نے سعودی ماڈل کے مقابلہ حسن میں شرکت کا دعویٰ مسترد کردیا

سعودی عرب ابھی تک ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوا ہے جن کی رواں سال کے مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی تصدیق ہوئی ہے
انٹرٹینمنٹ رپورٹر
لندن: ملٹی نیشنل ادارے ، مس یونیورس آرگنائزیشن نے سعودی ماڈل کے مقابلہ حسن 2024 میں شرکت کرنے سے متعلق حالیہ خبروں کی تردید کردی۔
العربیہ انگلش اور ڈان انگلش کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے واضح کیا کہ سعودی عرب ابھی تک ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوا ہے جن کی رواں سال کے مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم فی الحال امیدواروں کو کوالیفائی کرنے اور اس مقابلے کی نمائندگی کے لیے سخت جانچ پڑتال کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سعودی عرب اس مقابلے میں اس وقت تک شامل نہیں ہوسکتا جب تک کہ ہماری کمیٹی کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہو جاتی۔‘مس یونیورس کے منتظم کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب قبل ازیں سعودی ماڈل رومی القحطانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون ہوں گی’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں