75 سالہ پیراں دتہ خان 2006 سے برطانوی حکام کو مطلوب تھے، لیڈز کراؤن کورٹ میں مجرم قرار دے دیا گیا
کورٹ رپورٹر
لندن :دو دہائیوں تک انصاف سے بھاگنے کے بعد 2005 میں برطانوی گوری پولیس افسر کو قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی کو لندن میں سزا سنا دی گئی۔گوری پی سی شیرون بیشینوسکی 38 سالہ اور تین بچوں کی والدہ تھی، جب بریڈ فورڈ میں ایک ٹریول ایجنسی کے باہر مسلح ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچنے والی افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
75 سالہ پیراں دتہ خان 2006 سے برطانوی حکام کو مطلوب تھے، انہیں لیڈز کراؤن کورٹ میں مجرم قرار دے دیا گیا، واردات میں ملوث ملوث 6 افراد کو پہلے ہی سزا دی جاچکی ہے۔
پیراں دتہ خان کو 1-10 کی اکثریت سے قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا، جبکہ 11 ججوں نے 4 دنوں میں تقریباً 19 گھنٹے تک بحث کی، اسے زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے ارادے سے آتشیں اسلحہ رکھنے کے 2 الزامات میں بھی سزا دی گئی، جبکہ ممنوعہ ہتھیار رکھنے کے 2 الزامات میں متفقہ طور پر سزا سنائی گئی۔
یہ واقعہ 18 نومبر 2005 کو سامنے آیا، جب شیرون بیشینوسکی اور پی سی ٹریسا ملبرن ایک الرٹ کال موصول ہونے پر بریڈ فورڈ میں مورلی اسٹریٹ پر واقع ایک ٹریول ایجنسی پر جیسے ہی پہنچے تو 3 حملہ آوروں نے ان پر گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں شیرون بیشینوسکی ہلاک اور ملبرن زخمی کر دیا۔
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
اٹلی:حافظ نعمان حیدر کے بیٹے علی حیدر کی قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار بندی کی تقریب
سابق ممبر پنجاب اسمبلی شبیر کوٹلہ اور شکیل ذکاء کی آصف رضا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے شیخوپورہ آمد
برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو 5 سال اور 7 ماہ قید سزا