برطانیہ : طوفان کیتھرین آج ہفتہ کو برطانوی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، جانی نقصان کا بھی اندیشہ

ملک کے مغربی حصوں میں تیز ہوائیں چلیں گی جنکی رفتار 60 سے 70 میل فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہیں
سٹاف رپورٹر
لندن :برطانیہ میں طوفان کیتھرین ہفتہ کو برطانوی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، جس کے باعث جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ ہفتہ کو طوفان سے متاثر ہوں گے۔
برطانیہ میں آج ہفتہ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں برفباری ہوسکتی ہے، جبکہ ملک کے مغربی حصوں میں تیز ہوائیں چلیں گی جنکی رفتار 60 سے 70 میل فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں