روس اس سال پیرس اولمپکس کو نشانہ بنائے گا،اس میں کوئی شک نہیں میکرون

یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کھیلوں کی سلامتی یا اس کو لاحق غیر ملکی خطرات کے بارے میں اتنی کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا
ڈاکٹر اختر گلفام سے
پیرس:فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ روس اس سال پیرس اولمپکس کو بدنیتی کے ساتھ نشانہ بنائے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جب رپورٹر نے میکرون سے سوال کیا کہ کیا روس اولمپکس کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا تو فرانسیسی صدر نے جواب دیا کہ مجھے اس حوالے سے معلومات سمیت کسی بھی چیز میں کوئی شک نہیں ہے۔
میکرون نے یہ گفتگو پیرس میں نئے اولمپک ایکویٹک سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کھیلوں کی سلامتی یا اس کو لاحق غیر ملکی خطرات کے بارے میں اتنی کھل کر بات کرتے ہوئے کھیل کو لاحق خطرات کا اعتراف کیا ہے۔اس سال اولمپکس ایک ایسے موقع پر ہوں گے جب یوکرین میں روس کی جنگ جاری ہے جبکہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم نے اولمپکس کے تحفظ کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
فرانسیسی صدر نے اس بات کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا کہ یورپی فوج ایک دن یوکرین جا سکتے ہیں تاہم انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ فرانس، روس کے خلاف دشمنی پر اکسانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں