34 سالہ سُمن کا افیئر چل رہا تھا اور وہ بضد تھی کہ اُس شخص کو بھی شوہر کی حیثیت سے گھر میں رہنے دیا جائے
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
گورکھ پور :بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون اپنے افیئر پر شوہر سے جھگڑے کے بعد بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی۔ڈان ٹی وی انگلش نےانڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ تین بچوں کی ماں 34 سالہ سُمن کا کسی شخص سے افیئر چل رہا تھا اور وہ بضد تھی کہ اُس شخص کو بھی شوہر کی حیثیت سے گھر میں رہنے دیا جائے۔ سُمن کے شوہر رام گووند نے یہ مطالبہ ماننے سے صاف انکار کردیا تو دونوں میں جھگڑا ہوا۔
گھریلو جھگڑے کے بعد عورت اپنے آپ کو ختم کرنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی۔ یہ واقعہ گورکھ پور شہر کے علاقے پیپرائچ کا ہے۔ پولیس نے بجلی کے محکمے کی مدد سے عورت کو کھمبے سے اتارا۔ وہ ہائی ٹینشن تار پکڑنا چاہتی تھی مگر پولیس نے اُسے ایسا کرنے سے روک دیا۔
مقامی باشندوں نے اس عورت کو کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ ساتھ ہی بجلی کے محکمے کو مطلع کرکے بجلی کی فراہمی بھی رکوائی گئی۔ اس واقعے کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ پولیس نے سُمن کو کھمبے سے اتارنے کے بعد اُس کے شوہر کے ساتھ گھر بھیج دیا۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور