تین چیزوں سے سعودی عرب کو فرانس پر فوقیت حاصل،
لیڈی رپورٹرنوائے وقت
ریاض:(ڈاکٹر اختر گلفام سے)سعودی عرب میں مقیم ایک فرانسیسی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرانسیسی خاتون سعودی عرب کی خوبیوں سے اپنے ملک کا موازانہ کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر ایک فرانسیسی خاتون کا کہنا تھا کہ میں سیسلیا ہوں اور اس وقت سعودی عرب میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہوں۔
فرانسیسی خاتون کے مطابق تین چیزیں ایسی ہیں جس کے باعث سعودی عرب کو فرانس پر فوقیت حاصل ہے، فرانسیسی خاتون نے خواہش ظاہر کی کاش یہ تین چیزیں فرانس میں بھی ہوجائیں۔
فرانسیسی خاتون کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہر کوئی دوسرے سے بہتر طریقے سے اور اچھے سلوک کے ساتھ پیش آتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں لوگ بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔
دوسرے یہ کہ میں یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں اور دن ہو یا رات باہر اکیلے نکلتے خوف محسوس نہیں ہوتا، خاص طور پر ایک عورت کے طور پر گھر سے باہر نکلنے میں مجھے ڈر نہیں لگتا۔
فرانسیسی خاتون نے کہا کہ تیسرا یہ کہ سعودی عرب کے لوگ بہت زیادہ مہربان اور ایک دوسرے سے انتہائی محبت، پیار اور مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتے ہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو۔خاتون نے خواہش ظاہر کی کہ کاش ایسا فرانس میں بھی ہوجائے۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور