مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اپنی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ

’نئی جماعت ’پاکستان ریفارمز پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔‘ذرائع کا ڈان ٹی وی/ڈیلی ڈان لندن/نواءے وقت لندن سے انکشاف
ڈاکٹر اختر گلفام سے
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے قریبی ذرائع نے ڈان ٹی وی/ڈیلی ڈان لندن/نواءے وقت لندن کو بتایا کی ’نئی جماعت ’پاکستان ریفارمز پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ میی میں کیا جائے گا۔‘
شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نئی جماعت بنانے کے بعد یہ سوال زیر بحث ہے کہ ان کی قیادت میں بننے والی نئی سیاسی پارٹی میں کون کون سے سیاست دان شامل ہو رہے ہیں؟۔ان کے قریبی ساتھی کا کہنا تھا کہ ’موجودہ سیاسی جماعتوں سے ناراض اور نکالے گئے سیاست دان نئی سیاسی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔‘
ابتدائی معلومات کے مطابق ان نمایاں چہروں میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، سابق وزیراعلٰی و گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں