انڈین پنجاب میں کسانوں نے بی جے پی کے رہنماؤں کا دیہاتوں میں داخلہ بند کر دیا

حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد کسانوں نے فروری میں دہلی کی طرف ریلی نکالی تھی جسے داخلی راستوں پر روک دیا گیا تھا
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
انڈین پنجاب: پنجاب میں کسانوں نے اس ماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کو اپنے دیہاتوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پوسٹرز لگانا شروع کر دیے ہیں۔
ڈان ٹی وی کے مطابق پوسٹرز پر لکھا ہے کہ ’کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکا گیا، بی جے پی پر دیہات میں داخلے پر پابندی ہے۔‘
انڈین حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد کسانوں نے فروری میں دہلی کی طرف ریلی نکالی تھی جسے داخلی راستوں پر روک دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں